تہران: ایران نے امریکی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پانچ شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔
ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ صرف اس کی اپنی شرائط پر ممکن ہے۔
تہران نے کہا ہے کہ وہ کسی بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گا اور دشمن کو ’’بھاری نقصان‘‘ پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔
Iran has responded negatively to an American proposal aimed at ending the ongoing imposed war, insisting that any cessation of hostilities will only occur on Tehran’s own terms and timeline, a senior political-security official told Press TV on Wednesday.https://t.co/2foRQj5kJw
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 25, 2026
ایرانی عہدیداروں کے مطابق امریکا کی تجاویز غیر حقیقت پسندانہ ہیں اور حد سے تجاوز ہیں۔ تہران نے واشنگٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط
ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے پانچ شرائط سامنے رکھی ہیں۔ دشمن فوری طور پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ بند کرے اور جنگ دوبارہ مسلط نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کو جنگی نقصانات کا واضح معاوضہ دیا جائے، پورے خطے میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ کیا جائے اور مزاحمتی گروپوں سمیت مکمل جنگ بندی ہو۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان شرائط کے بغیر جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ایران اس جنگ کو اپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا۔
دفاعی آپریشن جاری رہیں گے
ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشن جاری رہیں گے۔ علاقائی ثالث کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا۔
دوسری جانب واشنگٹن پس پردہ مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہے۔ تاہم ایران نے اپنے موقف پر سختی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں اور قتل عام کا خاتمہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔



















