تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق فائر لگنے کے بعد یہ طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہوگیا۔
Iran’s Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) announces that it has successfully targeted an American F-18 fighter jet.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/E9nRJgnla3
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 25, 2026
ابھی تک امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرچکا ہے، ایرانی فوج کے مطابق امریکا کے لڑاکا طیارے ایف فائیو کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔



















