ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فرانس نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مغربی سفارتکار اور معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل امریکی اسلحہ ایران جنگ کے لیے منتقل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اسے فرانس کی فضائی حدود درکار تھیں، تاہم پیرس نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ویک اینڈ پر کیا گیا اور ایران کے ساتھ جاری تنازع کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس نے اس نوعیت کی درخواست مسترد کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی سطح پر اس کے اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں۔


















