پی ٹی اے نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل دے دی، انفارمیشن میمورنڈم اتھارٹی کی منظوری کے بعد جلد جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انفارمیشن میمورنم میں نیلامی کا مکمل قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک، دستیاب اسپیکٹرم بینڈز اور بلاکس کی تفصیلات شامل ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر؛ حکومت کا فروری میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی نیوٹرل بنیاد پر نیلام کیا جائے گا، انفارمیشن میمورنڈم میں بولی کے قواعد، طریقہ کار اور ٹائم لائن شامل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں موجودہ آپریٹرز اور نئے سرمایہ کار شرکت کے اہل ہوں گے، کامیاب بولی دہندگان کے لیے مالی شرائط اور ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہوگا، آئی ایم میں لائسنس مدت، رول آؤٹ اور کوالٹی آف سروس شرائط شامل ہونگی۔
واضح رہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی پالیسی ڈائریکٹو حکومت نے ایک روز قبل جاری کی تھی۔


















