کینیائی خاتون نے 72 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
کینیا میں ماحولیاتی ادارے کے 22 سالہ خاتون رکن تروفینا موتھونی نے مسلسل 72 گھنٹے تک درخت کے تنے کو گلے لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ نے 50 گھنٹے، 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تھا جسے گھانا میں فریڈرک بوائے نے قائم کیا تھا۔
موتھونی نے یہ ریکارڈ پہلی بار قائم نہیں کیا، وہ اسے فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر قائم کر چکی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے اپنا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: الینوائے کے نوجوان نے ٹوتھ پکس سے ایفل ٹاور بنا کرعالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
موتھونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا، پہلا اقدام ایک پیغام تھا، انسانیت کو دوبارہ زمین کے ساتھ دوبارہ جوڑنے کا ایک سادہ طریقہ تھا۔

جبکہ دوسرا اقدام ایک عزم تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ دنیا کو صرف علامتوں کی ضرورت نہیں، بلکہ اسے مستقل مزاجی، صبر سے یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ زمین کی دیکھ بھال وقتی نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے۔ میں نے یہ کام دوبارہ اس لیے کیا تاکہ میں یہ ثابت کر سکوں کہ موسمیاتی کارروائی محض ایک عارضی عمل نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے۔














