سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے یہ جھٹکے خضدار، شہداد کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے 11 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 اور زیر زمین گہرائی 13 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔
















