Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو اے ای کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی

اس بار ہونے والا رول اوور پہلے کے مقابلے میں زیادہ مدت کے لیے ہوگا

ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ رول اوور کی مدت اس بار پہلے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت کے ساتھ ڈپازٹس کے رول اوور سے متعلق بات چیت جاری ہے اور اس بار ہونے والا رول اوور پہلے کے مقابلے میں زیادہ مدت کے لیے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا اور مالیاتی استحکام میں بہتری آئے گی۔

اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے جاری ہیں اور ڈپازٹس رول اوور کا معاملہ جلد حتمی شکل اختیار کرلے گا۔