Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنرہاؤس میں بڑی سیاسی تبدیلی، حلف برداری کی تیاریاں مکمل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نئےگورنرسےحلف لیں گے

کراچی: گورنرہاؤس سندھ میں بڑی سیاسی تبدیلی، نہال ہاشمی آج سندھ کے35ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

گورنر ہاؤس سندھ کے حکام کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نئےگورنرسےحلف لیں گے، جبکہ تقریبِ حلف برداری آج سہ پہر 4 بجےگورنرہاؤس میں منعقد ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ تقریب کےدوران گورنر ہاؤس کےاطراف سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےجائےگے۔

واضح رہے کہ سید نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور پیشے کےلحاظ سےمعروف وکیل اور سیاست دان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

سید نہال ہاشمی مارچ 2015 سےفروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہ چکےہیں۔

نہال ہاشمی نے بطور طالب علم آل پاکستان یوتھ لیگ کےنام سےاپنی سیاسی تنظیم قائم کی اور90 کی دہائی میں باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا، تاہم 1992 میں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔

نہال ہاشمی کا شمار مسلم لیگ (ن) کےوفادار اور دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔