اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے تاہم سرمایہ کار ایک بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ رکھ سکے گا۔
سرمایہ کار صرف شناختی کارڈ کے ذریعے سہولت اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں یہ جبکہ یہ اکاؤنٹ آن لائن بھی کھولے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سہولت اکاؤنٹ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔
ایس ای سی پی نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کے سب اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہےجبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نوجوان سہل اکاوئنٹ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں، غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجاَے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔















