Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تائیوانی شخص کو رولر کوسٹر میں بیٹھنا مہنگا پڑگیا

ایک درمیانی عمر کے شخص کو رولر کوسٹر کی سواری کے بعد دماغی شریان پھٹنے (برین ہیمرج) کا سامنا کرنا پڑا

رولر کوسٹر یقیناً تفریح کے ساتھ ایک خطرناک رائڈ ہے تاہم اس سے صحت کی سنگین حالت جنم لے سکتی ہے ایسا پہلی بار ہوا۔

ایک درمیانی عمر کے شخص کو رولر کوسٹر کی سواری کے بعد دماغی شریان پھٹنے (برین ہیمرج) کا سامنا کرنا پڑا۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دعویٰ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور رولر کوسٹر کی رائڈ لینے کے بعد اسے برین ہیمرج ہو گیا، جس کے علاج کے لیے اسے سرجری کرنا پڑی۔

نامعلوم شخص نے اپنے تجربے کو بنیاد پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو خبردار  کیا کہ وہ رولر کوسٹر جیسی سواریوں سے گریز کریں، کیونکہ اس سے جان لیوا برین ہیمرج کا خطرہ جنم لے سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر لکھتے ہوئے اس اس نامعلوم شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ اگست ابوظہبی گیا تھا، جہاں اس نے فراری ورلڈ ابو ابوظہبی کی مشہور رولر کوسٹر کی رائڈ لی جو اپنی تیز رفتار اور شدید G-فورسز کے لیے کافی مقبول ہے۔

سواری سے اترتے ہی اس شخص کی طبیعت خراب ہونے لگی، لیکن اس نے اسے وقتی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ رات بھر چکر آتے رہے اور وقت کے ساتھ اس کی حالت مزید بگڑتی گئی۔

تائیوان واپس آنے کے بعد اسے سر درد شروع ہو گیا، جو اگلے چند مہینوں میں شدت اختیار کرتا گیا، لیکن ابتدائی سی ٹی اسکینز میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی۔ تاہم گزشتہ ہفتے وہ اچانک بستر پر گر پڑا اور اسے فوری طور پر ایئر فورس جنرل اسپتال کے ایمرجنسی روم منتقل کیا گیا، جہاں ایک اور اسکین میں دماغی جھلی میں خون بہناکا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دانتوں سے گاجر پر فن پارے تراشنے والی انوکھی چینی فنکار

40 سالہ شخص کی دماغی سرجری کی گئی تاکہ سر میں جمع ہونے والا خون نکالا جا سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ عام فالج نہیں تھا بلکہ شدید بیرونی جھٹکوں کی وجہ سے ہونے والا مسلسل خون بہنا تھا۔ ایک ڈاکٹر نے اس سے یہ بھی پوچھا کہ کیا اس نے حال ہی میں رولر کوسٹر کی سواری کی ہے۔

ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ سکڑنے لگتا ہے، جس سے دماغ اور سرکے درمیان فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وجہ سے رولر کوسٹر کی تیز رفتاری اور اچانک جھٹکوں کے دوران دماغ کو زیادہ حرکت ملتی ہے۔ مزید یہ کہ بڑھتی عمر کے ساتھ خون کی نالیوں کی لچک کم ہو جاتی ہے، جس سے وہ آسانی سے پھٹ سکتی ہیں۔

اس شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا وائرل ہو گئی، اور 40 سال سے زائد عمر کے دیگر افراد نے بھی اپنے ایسے ہی تجربات شیئر کیے۔

متعلقہ خبریں