سعودی عرب میں مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے آن لائن شادی کرلی جس میں مہمانوں نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن زوم پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
نوجوان نے آن لائن انتظام کرنے کے لیے مکہ کی فلاحی تنظیم سے مدد طلب کی تھی۔
شادی کی تقریب میں دلہن دولہا کے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مجلس عامہ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں نے آن لائن شرکت کرکے روایت کے مطابق تمام رسومات ادا کیں اور ایک ساتھ شادی کا گیت گا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
آن لائن ہونے والے مہمانوں نے دولہا دلہن کو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہی مبارک باد پیش کی اور انہیں کورونا ختم ہونے کے بعد دعوت دینے کا عندیہ بھی دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News