Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا پلان تیار

Now Reading:

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا پلان تیار

‏پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے    زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع  دینے کا پلان تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیم کے کوچز میں   زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ینگ بلڈ کو  موقع دینے پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

ذرائع  ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ  کس کھلاڑی کو  کس فارمیٹ میں موقع دینا  ہے  ، اس حوالے سے  حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ   زمبابوے سخت حریف نہیں ،   اس لیے جونئیر کھلاڑیوں کو آزمانے کا اچھا موقع ہے ۔  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پرفارمرز کو بھی  زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دے گا  ۔

Advertisement

واضح رہے کہ  زمبابوے کرکٹ ٹیم  نے آئندہ ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔

زمبابوے ٹیم کی  20 اکتوبر کو پاکستان آمد  پلان کی جا رہی ہے  جبکہ سیریز 9 نومبر تک جاری  رہنے کا امکان ہے ۔

زمبابوے کرکٹ نے  دورے کی تصدیق کر دی ہوئی ہے  اور اسے حکومت کی  جانب سے دورے کی اجازت  بھی مل گئی ہے۔

سیریز کے  شیڈول کا باضابطہ  اعلان آئندہ  چند روز میں  متوقع ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر