Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدت میں نکاح کیس، جج شاہ رخ ارجمند کا خاور مانیکا پر اظہارِ برہمی

Now Reading:

عدت میں نکاح کیس، جج شاہ رخ ارجمند کا خاور مانیکا پر اظہارِ برہمی

عدت میں نکاح کیس میں جج شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر برہمی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

خاور مانیکا نے سزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا گیا، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا، آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا؟ کل مجھے بھی قبر میں جانا ہے، آپ کو بھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دوران سماعت جج شاہ رخ ارجمند سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے، آپ پر پریشر ڈالنے کی کوشش ہے، آپ ان کی بات نوٹ کر لیں، ان کا جھوٹ بڑھتا جا رہا ہے۔

Advertisement

وکیل سلمان اکرم راجہ نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا سے متعلق کہا کہ یہ بندہ جھوٹا ہے، انتہا کا جھوٹا ہے،عدم اعتماد کی ان کی درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔

دورانِ سماعت خاور مانیکا اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر