
کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
شیخوپورہ کے علاقے میں ایک ملنگ نے بھنگ کے نشے میں آہنی راڈ کی مدد سے 4 افراد کو قتل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ملنگ نے قتل کے بعد لاشوں کو سیم نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شرقپور روڈ پر بابا بودے شاہ نامی مقام پر پیش آیا۔
ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو سیم نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد بابا بودے شاہ دربار کے ملنگ ہیں جنہیں دربار کے ہی ایک ملنگ نے آہنی راڈ سے سر پر وار کرکے قتل کردیا اور لاشوں کو نالے میں پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ بابا نشاط، 60 سالہ بابا ہیرہ ، 45 سالہ سائیں اختر اور 55 سالہ مائیں صاحبہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News