Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان کا صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور

Now Reading:

ڈاکٹر فیصل سلطان کا صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کی جانب سے خطے میں عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چار روزہ مشرقی خطے کے اجلاس کا مصر میں آغاز ہوگیا ہے ویڈیو لنک پر جاری اجلاس میں مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والے ممالک کے وزراء صحت اور وفود نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کی گئی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سال 2020 ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں عالمی وباء کورونا وائرس اور مُلک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ریکارڈ بارشیں حکومت کے لیے چینلج رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے جب ہمیں اپنا صحت کا نظام مضبوط بنانے سے اپنے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے کیونکہ اگر ہماری طرف سے کورونا زکاء، سارک اور ایبولا جیسی مہلک بیماریوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ معاشی اور معاشرتی لحاظ سے تباہ کُن ثابت ہونگے۔

اس وقت کورونا کی دوسری لہر کے خطرات یقینی طور پر موجود ہیں اور برقت اقدامات کے لیے ریجنل اور نیشنل سطح پر حکمت عملی کی تیاری انتہائی اہم ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے شعبہ ہیلتھ کے لیے اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی ایسی کاوشوں میں ہمیشہ معاون کردار ادا کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس کڑے وقت میں شہریوں کے لیے صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر