Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک زمبابوے سیریز، سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز

Now Reading:

پاک زمبابوے سیریز، سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز

زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز  زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ سے متعلق چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ  مصباح الحق کی ساتھی سلیکٹرز سے ابتدائی  مشاورت مکمل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز  زیر غور آئی ہے۔ہوم سیریز کے لیے محمد حفیظ ، شعیب ملک، محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں

دورہ پاکستان، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ پاکستان، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے...

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وکٹ کیپر محمدرضوان سے اننگز کا آغازکروانے کی تجویز  بھی زیر غور آئی ہے۔محمد رضوان حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آصف علی، سہیل تنویر اور  محمدموسیٰ کی شمولیت کا امکان ہےجبکہ  نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان حیدرعلی، خوشدل شاہ،ظفرگوہر اور ذیشان ملک کے نام بھی زیر غور ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت  کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر