Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نوجوان کی ہالی وڈ میں زبردست انٹری

Now Reading:

پاکستانی نوجوان کی ہالی وڈ میں زبردست انٹری
A Boy from KPK is going to work in Hollywood Movie

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کھلاڑی مشہود ہالی ووڈ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائیں دیں گے۔

فلم ’دی کیور‘کا پہلے ٹیزر نے منظرِعام پر آتے ہی مداحوں میں تجسس کو بڑھا دیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود کی قسمت نے اُن کا بھر پور ساتھ دیا اور اب وہ بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی ہالی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔

ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مشہود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

فلم’دی کیور‘ ایکشن سے بھر پور فلم ہے جو رواں سال منظرِ عام پر آئے گی۔

Advertisement

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں۔

مشہود کا ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ کہ ہالی ووڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

مشہود نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور بہت اچھا کام بھی کر رہی ہیں۔

پاکستانی فلموں میں کام کرنے کہ حوالے سے مشہود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خوائش رکھتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ صرف کام کرنے کیلئے تیارہوں بلکہ ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی تو فلموں میں کچھ نیا لانے کی بھی کوشش کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر