Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی دوسری لہر، مزید37 افراد جان کی بازی ہار گئے

Now Reading:

کورونا کی دوسری لہر، مزید37 افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار304نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ52 ہزار296 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ21ہزار563مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور23 ہزار641زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53ہزار21اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار822ہے۔

مزید پڑھیں

عالمی وبا کی کسی ویکسین کو تاحال منظور نہیں کیا گیا، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں...

Advertisement

خیبرپختونخوا41 ہزار472، اسلام آباد23ہزار123، بلوچستان16ہزار274، آزاد کشمیر5 ہزار139اورگلگت میں4ہزار416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار455 اور سندھ میں 2 ہزار 718 اموات ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار303، اسلام آباد250، بلوچستان155، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں118 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

Advertisement

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر