نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 22 نومبر سے یکم دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں کُل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔
ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں خواتین کرکٹرز کو بہترین کارکردگی کی ترغیب دینے کی غرض سے ایونٹ کی انعامی رقم دگنی کردی گئی ہے۔ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
PKR1.7million Women's T20 championship to begin on 22 November
AdvertisementPreview: https://t.co/bbiqTPF7wt#BackOurGirls | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/fSM5LH0wOl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 21, 2020
دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔
AdvertisementPCB Blasters, PCB Challengers and PCB Dynamites will face off for the national glory in the 10-day championship, which provides a chance to these cricketers to showcase their talent.
More: https://t.co/PpzagWCeiW#BackOurGirls | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/USKWwQTBAA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2020
پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو شامل کیا گیاہے۔
ٹورنامنٹ کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر کی جائے گی۔
شیڈول:
22 نومبر: پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
23 نومبر پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
25 نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
26 نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزبمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
28 نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
29 نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
یکم دسمبر: فائنل بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
اسکواڈز:
پی سی بی بلاسٹرز:
منیبہ علی (کپتان)،عائشہ نسیم،بسمہ معروف، کائنات حفیظ، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، صبا ء نذیر،ایمن انور، وحیدہ اختر، صدف شمس، صائمہ ملک ، عاصمہ امین (وکٹ کیپر)۔
پی سی بی بلاسٹرز:
عالیہ ریاض (کپتان)، جویریہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، حرینہ سجاد، نتالیہ پرویز،طوبہٰ حسن، انعم امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، حفصہ امجد، ماہم طارق، نورین یعقوب، خدیجہ چشتی اور انوشہ ناصر۔
پی سی بی ڈائنامائٹس:
رامین شمیم (کپتان)، ناہیدہ خان، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، حفصہ خالد، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سبحانہ طارق، نجیہ علوی ( وکٹ کیپر)، نشرا سندھو،امِ ہانی، سیدہ زہرہ فاطمہ، اآئمہ سلیم۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News