Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 ماہ میں بینکوں کے خلاف 11 ہزار سے زائد شکایات موصول

Now Reading:

6 ماہ میں بینکوں کے خلاف 11 ہزار سے زائد شکایات موصول

بینکنگ محتسب کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بینکوں کے خلاف 11 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ محتسب نے بینکوں کی کارکردگی کے حوالے سے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  رواں سال میں کورونا کے باوجود شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں شکایات میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات بھی اس میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  ملک کی بڑی آبادی ڈیجیٹل بینکنگ، انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ سے آشنا نہیں ہے۔دیہی علاقوں میں کم تعلیمی رجحان کی وجہ سے عوام میں شعور نہیں ہے۔ نوسربازوں کا سب سے بڑا ہدف دیہی علاقوں کے مکین ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  بینکوں کی جانب سے صارفین کو آگاہی دینے کے باوجود شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2020 تک نہ حل ہونے والی شکایات کی تعداد 2778 رہی۔بینکوں کے خلاف کل شکایات کی تعداد 13 ہزار 952 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر