
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بابائے قوم قائداعظم کی سالگرہ پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ قائد کے اُصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہناتھا کہ بابائے قوم کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اُصول اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ آج وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا۔
وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ قائداعظم نے زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے جو بلوچستان اور لوگوں سے ان کی انسیت کا مظہر ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ آج ہمیں سیاسی اور گروہی اختلافات پس پشت ڈال کر ملکی استحکام اور اتحاد کا عزم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News