Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، مصباح الحق

Now Reading:

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  مصباح الحق کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کرکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن کے بعد ہیڈکوچ مصباح الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی، کوشش یہی ہوگی کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہ دوہرائیں۔ جنوبی افریقہ ایک بہترین ٹیم ہے اور فائٹ بیک کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا انتخاب آخری دن کریں گے، پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو ٹیم میں تبدیلی کریں گے۔ کوشش یہی ہوگی کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں راولپنڈی کی پچ کافی گرین ہوتی ہے تاہم  ابھی جو پچ  بن رہی اسے دھوپ لگ رہی ہے۔ ٹیسٹ میچ سے ایک دن قبل  تک لگ رہا ہے کہ پچ کافی ڈرائی ہو جائے گی۔

Advertisement

مصباح الحق نےمزید کہا کہ تبریز شمسی رسٹ اسپنر ہیں اور ڈرائی کنڈیشن میں رسٹ اسپنر کافی خطرناک ہوتا ہے۔کراچی ٹیسٹ میں اسپن کو پاکستان نے اچھا کھیلا اور راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بھی یہی کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  نیوزی لینڈ سیریز میں ہارنے کے بعد جو باتیں چل رہی تھیں مجھے اس سے کوئی غرض نہیں، میری پوری توجہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ پر  مرکوزہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ  حارث رؤف بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں اورٹرینننگ کے دوران چودہ چودہ اوورز کر رہے ہیں۔ وہ اپنی بولنگ میں بہتری لا رہے ہیں اور مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ  حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا زیادتی ہے کیونکہ حسن کم بیک کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ پر ہرگز لوڈ نہیں ڈال رہے ،فزیوتھراپسٹ ان کے ورک لوڈ کو دیکھ رہے ہیں۔  ایسی کوئی بات نہیں کہ شاہین شاہ پر ورک لوڈ زیادہ پڑ رہا ہے اور اسے ہم زبردستی کھلا رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ  محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے ان کا ٹیم میں نہ ہونا فرق ضرور ڈالے گا۔ محمد حفیظ کو یاد کریں گے لیکن یہ کسی اور کے لیے بھی ایک موقع ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے تاکہ کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر