Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب پورےخطےمیں امن چاہتاہے،سعودی نائب وزیرخارجہ

Now Reading:

سعودی عرب پورےخطےمیں امن چاہتاہے،سعودی نائب وزیرخارجہ

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوششیں کرتا ہے۔

Advertisement

عادل الجبیر نے کہا ‘ہم علاقے میں امن اور استحکام کے لیے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن ہو یا لبنان، شام، عراق، ایران، افغانستان کا معاملہ ہو۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چاہے سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ ہو، ہم نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔‘

جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے کثیر الجہتی تعلقات قائم ہیں ، جوبائیڈن انتظامیہ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تمام بیرونی خطروں کے خلاف   مملکت کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں ۔ دونوں ملکوں کے تعلقات 80 برس پرانے ہیں  جنہوں نے عالمی امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر