Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کی مفت سروس صارفین کو دستیاب

Now Reading:

گوگل کی مفت سروس صارفین کو دستیاب
Google is mistaken on the Indian Actress Anushka

گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کردیا ہے۔

اس سروس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

گوگل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ ’ایئر ان سرچ 2020‘ کے نتائج...

واضح رہے کہ گوگل نے اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفنسنگ سروس کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا۔

یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔

اس موقع پر گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس میں مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 60 منٹ تک ہوگا مگر اس کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد سے ہونا تھا۔

تاہم ستمبر میں اس مدت کو 31  مارچ 2021  تک بڑھا دیا گیا تھا جبکہ ایک گھنٹے کی حد کو بھی اس موقع پر ختم کردیا گیا تھا۔

Advertisement

ایک بار پھر کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین گوگل میٹ کو 30 جون تک مفت استعمال کرسکیں گے اور اس عرصے میں 24 گھنٹے تک کال جاری رکھ سکیں گے۔

اب صارفین گوگل میٹ میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں۔

جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لیے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

ان افراد کو گوگل میٹ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر کے ذریعے بھی کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے۔

گوگل میٹ کے مفت ورژن کو استعمال کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ لازمی درکار ہوگا۔

گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر meet.google.com جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گوگل کی جانب سے پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن میں ہوسٹ کنٹرولز یعنی کسی کو میٹنگ میں شامل کرنا یا نہ کرنا، لوگوں کو میوٹ یا چیٹ سے نکالنا، پپیچیدہ میٹنگ کوڈز اور انکرپشن قابل ذکر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر