Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے نے چوری شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے خود کار نظام متعارف کرادیا

Now Reading:

پی ٹی اے نے چوری شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے خود کار نظام متعارف کرادیا

پی ٹی اے نے گمشدہ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لئے نئے خود کار گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم (ایل ایس ڈی ایس) کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ نظام ان صارفین کے لئے مددگار ثابت ہوگا جو موبائل فون چوری ہونے، چھینے جانے یا گم ہو جانے کی صورت میں اسے بلاک کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے موبائل کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لئے ایسے فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کے لئے پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایل ایس ڈی ایس کا خودکار نظام پی ٹی اے کی ڈیوائس آئی ڈی آئی آر بی ایس کے ساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل فون شکایت کے اندراج کے بعد ضروری تصدیق کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں صارفین پی ٹی اے ویب سائٹ پر موجود آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے درخواست دے سکتے ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے مزید بتایا کہ گمشدہ فون مل جانے کی صورت میں شکایت کنندہ کو سی ایم ایس کے ذریعہ ان بلاکنگ کے لئے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا اور شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگر لازمی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی جو انہوں نے موبائل فون بلاک کرتے وقت فراہم کی تھیں۔ موبائل فون ان بلاک ہوجانے کے بعد صارف کو فراہم کردہ نمبر پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر