Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال

Now Reading:

فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال

فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔

کیا یہ یاد ہے کہ آخری بار آپ نے فیس بک میں پوک (poke) بٹن کب استعمال کیا تھا؟

فیس بک کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے دوران اس فیچر کے استعمال میں 13 گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ فیچر 2004 سے فیس بک میں موجود ہے مگر کافی عرصے پہلے سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اسے نیوی گیشن میں چھپا دیا تھا۔

اسی وجہ سے گزشتہ برسوں میں اسے دریافت کرنا کافی مشکل ہوگیا تھا۔

Advertisement

مگر اب نوجوانوں کی جانب سے اسے بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے یا کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو 50 فیصد سے زیادہ بار 18 سے 29 سال کے افراد نے استعمال کیا۔

یہ فیچر کس کام آتا ہے؟

جب آپ کسی کو فیس بک پر پوک کرتے ہیں تو اسے ایک نوٹیفکیشن سے اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

آپ صرف اپنے دوستوں کو پوک کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ کوئی میسج یا دیگر تفصیلات نہیں بھیج سکتے، بلکہ ایک نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ you have been poked۔

تو اسے استعمال کیسے کریں؟

Advertisement

اگر آپ اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تلاش کو اب بہت آسان کر دیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک پیج تیار کیا ہے۔

پوکس پیج پر جاکر آپ دوستوں کو پوک کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق آپ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن یا ایپ میں سرچ پر pokes لکھ کر اس پیج کو تلاش کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر