صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نجی لیبز میں کورونا کی ٹیسٹنگ کومانیٹر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔
نجی لیبز میں کورونا کی ٹیسٹنگ کومانیٹر کیا جا رہا ہے۔
پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکی ویکسینیشن کو اور نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹر کر رہاہے#CoronavirusPandemic
Advertisement— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) April 23, 2021
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے نجی اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسینیشن کو اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا مکمل ڈیٹامرتب کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈز کے بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News