Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
imran khan

جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو شان دار پذیرائی ملی ہے، وزیراعظم کا خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریباً 50 منٹ تقریر کی اوراس خطاب کے دوران5مرتبہ تالیاں بجا کرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اہم خطاب میں دنیا کو واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ کا آغاز ہوگیا تو اس کے پوری دنیا پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتے چلے جارہے ہیں لیکن عالمی برادری مادیت پرستی کی وجہ سے خاموش ہے. دنیا کو بھارت کی بڑی آبادی والی مارکیٹ تو نظر آرہی ہے لیکن وہ 80 لاکھ لوگ نظر نہیں آرہے جنہیں گزشتہ53 روز سے کرفیو کے نام پر قید کیا ہوا ہے۔

وزیر اعظم  کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہم ظلم کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے، ہمارا ایمان’ لا الہ الا اللہ ہے،اسلامی معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے، اقلیت سے اچھا سلوک نہ کرنا اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے، ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں اللہ کے رسول کی عزت کی جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر