انسان اکثر اوقات زندگی کے چند حالات کے باعث پریشانی کا شکار ہوتا ہے جس کا اثر اسکی نیند کے دوران خوابوں پر پڑتا ہے اور وہ ڈراؤنے خواب دیکھنا شروع کردیتا ہے۔
اکثر خواب مستقبل میں ہونے والی بات یا حادثے کی بھی نشاندہی کرتے ہیں یا پھر کسی اچھے یا برے انجام کے حوالے سے آگاہی دیتے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ ہر شخص خوابوں کی تعبیر نہیں کرسکتا ہے صرف علم رکھنے والے ہی اسکی تعبیر بتاسکتے ہیں یا پھر اسکی پرکھ سائنسی اعتبار سے کی جاسکتی ہے۔
چند عام اور ڈراؤنے خوابوں کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔
1 ۔ اونچائی سے گرنا:
ماہرین کے مطابق اس طرح کے خواب ہماری ذہنی پریشانی کو واضح کرتے ہیں اگر ہم کسی بات پر مخمصے کا شکار ہوں اور فیصلہ نا کرپارہے ہوں تب اونچائی سے گرنے کے خواب آتے ہیں۔
2 ۔ مرجانا:
خواب میں اپنے آپ کو یا کسی پیارے کی موت کو دیکھنا ڈر اور خوف کی نشانی ہے۔
کچھ لوگوں کے لئے گھر، نوکری یا کسی بھی قسم کی تبدیلی خوف کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ان کا ذہن اسے قبول نہیں کرپاتا ہے۔
3 ۔ اڑنا:
خوابوں میں خود کو اڑتے ہوئے دیکھنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو بہت جلد ان چاہی ذمہ داریوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے جن کی وجہ سے آپ پریشانی کا شکار تھے۔
4 ۔ پانی:
صاف پانی خوشی اور اطمینان جبکہ کیچڑ غم کی علامت ہے جبکہ طوفان کی تیز لہروں میں پھنس جانا شدید جذبات کی نشانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News