Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے خلاف دنیا کی موثر ترین ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا اپنی ویکسین سے متعلق انکشاف

Now Reading:

کورونا کے خلاف دنیا کی موثر ترین ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا اپنی ویکسین سے متعلق انکشاف

عالمی وبا کورونا کےخلاف دنیا کی موثر ترین ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی ویکسین سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر/بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کو اس وبائی مرض کے خلاف دنیا کی چند مؤثر ترین ویکسینز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم یہ ویکسین کووڈ 19 سے کتنے عرصے تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا ممکن نہیں کیونکہ اسے تیار ہوئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔

مگر اب فائزر اور بائیو این ٹیک نے ویکسین کی افادیت کے دورانیے کے حوالے سے نیا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

جاری کردہ نئے مواد کے مطابق  ویکسین کے استعمال کے 6 ماہ بعد بیماری کی سنگین شدت اور ہسپتال میں داخلے کے خلاف تو ٹھوس تحفظ برقرار رہتا ہے، مگر مجموعی طور پر وائرس کے خلاف ویکسین کی افادیت گھٹ جاتی ہے۔

Advertisement

کمپنیوں کی جانب سے یہ ڈیٹا پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا ہے، جس سے ویکسین کی افادیت میں بتدریج کمی کا عندیہ ملتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے دنیا بھر سے فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے 45 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال کے بعد ابتدائی 2 ماہ تک لوگوں کو کووڈ کے خلاف 96 فیصد تک تحفظ ملا مگر اس کے بعد ہر 2 ماہ میں ویکسین کی افادیت کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی اور 6 ماہ بعد وہ گھٹ کر 84 فیصد تک پہنچ گئی۔

یعنی اگر ویکسین کی مجموعی افادیت میں ہر 2 ماہ بعد 6 فیصد کمی آتی ہے تو ویکسینیشن کے 18 ماہ بعد وہ 50 فیصد سے نیچے جاسکتی ہے۔

تاہم ویکسینیشن کے 6 ماہ بعد سنگین علامات جیسے خون میں آکسیجن کی کمی یا ہسپتال میں داخلے کے خلاف ویکسین کی افادیت 97 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین استعمال کرنے والے ان افراد پر کمپنی کی جانب سے تحقیق کو مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ آنے والے عرصے میں ویکسین کی افادیت کی شرح کی زیادہ وضاحت کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر