Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج قوم نااہل خاندانی تسلط کی قیمت اپنا پیٹ کاٹ کر چکا رہی ہے، شہباز گِل

Now Reading:

آج قوم نااہل خاندانی تسلط کی قیمت اپنا پیٹ کاٹ کر چکا رہی ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج قوم نااہل خاندانی تسلط کی قیمت اپنا پیٹ کاٹ کر چکا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد میں شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ20  ارب ڈالر‏‎ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑنے والے کس منہ سے معیشت پر درس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم پر 30 ہزار ارب کا قرضہ تھوپنے والوں نے پراجیکٹس میں پیسے بنائے،  بھگوڑے وزیر خزانہ نے مصنوعی طریقے سے ڈالرز 120 روپے پر رکھا، زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ سرکاری تحائف گھر لے جانے والوں کو قوم کے پیسوں کا منجن زیب نہیں دیتا، قوم کوغُربت کا تحفہ دینے والے نااہل شریف خاندانی شاہی اخراجات کرتے رہے، آپ کو قوم کے پیسے کی نہیں شریفوں کی تجوریوں میں نہ جانے والے پیسے کی تکلیف ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ موصوف نے کورونا پر سیاست کی بھونڈی کوشش کی، لندن سے ماسک پہن پر اس نیت سے آئے کہ ریلیف حاصل کریں گے، پوری قوم کورونا کے خلاف متحد جبکہ اپوزیشن ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر