Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنے گی، شہریار خان آفریدی

Now Reading:

کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنے گی، شہریار خان آفریدی

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کشمیری ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے مظفرآباد میں ملاقات کی جس میں شہریار خان آفریدی نے سردار مسعود خان کو کشمیر پریمئیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیر کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں متعارف کرنے کا بڑا ذریعہ بنے گی ، کشمیر پریمئیر لیگ کے انعقاد کیلئے انتھک کوششوں پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے شہریار خان آفریدی کو کشمیر پریمئیر لیگ کا آرکیٹیک قرار دیا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیر کو عالمی نقشے پر لانے کیلئے شہریار خان آفریدی کا ماسٹر سٹروک ہے جس کیلئے کشمیری قوم شہریار خان آفریدی کی احسان مند رہے گی ، کشمیر پریمئیر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیر کا ہر بچہ، جوان اور بوڑھا اپنا کردار ادا کرے گا ، ہم ثابت کرینگے کہ کشمیری بہترین مہمان نواز ہیں اور تمام مہمانوں کو بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرینگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر