Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پاکستان کے چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرنے آیاہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

عمران خان پاکستان کے چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرنے آیاہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 125 اسلام پورہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ آج کے نئے پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں، وزیراعظم عمران خان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے ویژن کو لے کرپاکستان میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں، پوری قوم نے عمران خان کاخوشحالی کیلئے چناؤکیاہے۔

صوبائی وزیر صحت کا  کہنا تھا کہ مخالفین کے بے بنیاد طعنوں کے باوجودعمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرتارہے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے 85لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرچکے ہیں،   انشاء اللہ دسمبر2021تک پنجاب کے تمام خاندانوں میں 7لاکھ بیس ہزارروپے کا صحت سہولت کارڈ فراہم کردیاجائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرناوزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عمران خان پاکستانی قوم کو صحت منداور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہناتھا کہ   650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال عمران خان کے ویژن کی تازہ مثال ہے،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ   وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجا ب میں سب سے بڑا بجٹ 370ارب روپے کا صحت کے شعبہ کیلئے مختص کیاہے،  پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیو ں کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی رقم اپنے وطن بھیجی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ   الحمداللہ آج ہم ایک آزاد پاکستان میں کھڑے ہیں، ہمیں سب سے پہلے آزادمملکت میں آزادی سےسانس لینے پر اللہ پاک کا شکراداکرناچاہئے۔

اس موقع پر زبیرنیازی،چیئرمین عبدالغفورپپو،محمد ندیم، صدرداتاگنج بخش ٹاؤن جاویداکرام ٹونی،رانانسیم،دیگرکارکنان اور مردوخواتین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر