
جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اور مدرسہ اصلاحات کےمعاملےپروزیراعظم عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی اہم ملاقات ہوئی،وزیر اعظم نےمدرسہ ریفارمز پر علما کو اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت،پرویز خٹک، فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور اعجاز چوہدری بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےمدرسہ ریفارمز پر علما کو اعتماد میں لیا ، اورمولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق بھی علما سے مشاورت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں دینی مدارس کے زیر تعلیم طلبا میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسلام نے ذہنوں میں ڈال دیا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ انگریزوں نے مدارس کو دیے جانے والے فنڈ قابو کر لیے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کیا، نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، ناانصافی ہے ایک طرف انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News