Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز 23 اگست سے کھل جائیں گے، کاشف مرزا

Now Reading:

سندھ بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز 23 اگست سے کھل جائیں گے، کاشف مرزا

مرکزی صدرکاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز 23 اگست بروز پپر سے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں کاشف مرزا  نے بتایا ہے کہ طلباء کے آئینی تعلیمی حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں یا جیلیں ہمیں اولادوں کا آئینی تعلیمی حق لینے سے نہیں روک سکتی ہیں ، اسکولز کو زبردستی بند کیا گیا تو آوٹ ڈور کلاسز ہونگی۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں تا حکم ثانی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، ہم سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں  95 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ملک بھر میں  15لاکھ پرائیویٹ اور  10لاکھ سرکاری‏ اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ ترجیح بنیادوں پرکیا جائے۔

Advertisement

کاشف مرزا نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کو اگر بچوں کے مستقبل کااحساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس کو ملتوی کر دیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر