Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سب سے بہترین پروگرام غریبوں کیلئے احساس پروگرام ہے ، چوہدری پرویزالٰہی

Now Reading:

وزیراعظم کا سب سے بہترین پروگرام غریبوں کیلئے احساس پروگرام ہے ، چوہدری پرویزالٰہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کا سب سے بہترین پروگرام غریبوں کیلئے احساس پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی ، عالمی سطح پر آج تک کسی لیڈر کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ کشمیریوں کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انشاء اللہ پانچ سال مکمل کریں گے ، کورونا کی وجہ سے تعلیم اور صحت کے میدان میں مشکلات کو دور کرنے کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور مراد راس بہترین کام کر رہے ہیں ، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ پہلے آ رہی تھی نہ اب یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں ، ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، بے بنیاد مفروضوں کی گنجائش نہیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ہمارے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہے، وزیراعظم کو ان پر مکمل اعتماد ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہوں پر ہم نے ہر بار کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ احساس پروگرام کی بدولت مستحق افراد کی مدد ہو رہی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع مل رہے ہیں جس سے غربت میں کمی آ سکتی ہے ، پاکستان کی خوشحالی میں احساس پروگرام وقت کی ضرورت ہے ، افغانستان کی صورتحال اور قطر مذاکرات سے حکومت پاکستان اور فوج پوری طرح آگاہ تھی۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر