Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹریاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے تین بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں 300بستروں،سروسزاسپتال میں 400بستروں اورجنرل اسپتال میں 300بستروں پر مشتمل ٹراماسینٹرز بنائے جارہے ہیں ، لاہورکے تینوں بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرزکے قیام کے بعد ہزاروں افرادکو ایمرجنسی کی بہترین اور بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تینوں ٹیچنگ اسپتالوں کی موجودہ ایمرجنسیزکی توسیع کی جارہی ہے ، آبادی میں اضافے کومدنظررکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کی طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرکے عوام کو ان کی دہلیزپر بہترطبی سہولیات فراہم کریں گے ، پنجاب میں نئے سرکاری اسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ موجودہ اسپتالوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر