Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎رنگ روڈ مافیا عمران صاحب کے این آر او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎رنگ روڈ مافیا عمران صاحب کے این آر او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رنگ روڈ مافیا عمران صاحب کے این آر او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کیا این آر او نہیں مل رہا آپ کو؟ تین سال ختم ہوگئے لیکن عمران صاحب آپ کی این آر او، این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی۔

‎انہوں نے کہا کہ طاقتور آٹا اور چینی چور آپ کے سائے تلے محفوظ ہے، طاقتور دوائی مافیا آپ کے این آر او کے  نتیجے میں محفوظ ہے، بجلی، گیس اور رنگ روڈ مافیا آپ کے این آر  او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا مہذب معاشرے میں وزیراعظم عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی پر ڈاکہ نہیں ڈالتے، مہذب معاشرے میں وزیراعظم بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو انگوٹھوں کے نشان سے ایک کلو چینی کی قطاروں میں کھڑا نہیں کرتے، مہذب معاشروں کا وزراعظم حسد اور بغض کا شکار نہیں ہوتا، مہذب معاشروں میں پارلیمان اور اظہارِ رائے کا گلا بند نہیں کیا جاتا۔

‎ پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ انصاف پر عمران صاحب کا یقین ہوتا تو آٹا اور چینی چوری پر قانون کا سامنا کرتے، ملک اب صرف آگے تب بڑھے کا جب آٹا، چینی، بجلی، گیس اوردوائی چوروں کے شکنجے سے نکلے گا۔

Advertisement

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے عوام کو امن، روزگار، اسپتال، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں دیں، ماضی کی حکومت نے نوجوان کو اسیپیک دیا۔

پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ترقی کی شرح منفی 1900 ارب کا قرضہ، پچاس لوگ بے روزگار کرنے والا ماضی کی حکومتوں پر انگلی اُٹھا رہا ہے، 120 کلو چینی، 100 روپے کلو آٹا کرنے والے ماضی کی حکومتوں سے سوال پوچھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر