Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیکل 25 اے کے تحت اپنے بچوں کو فری تعلیم دینی ہے ، سردار شاہ

Now Reading:

آرٹیکل 25 اے کے تحت اپنے بچوں کو فری تعلیم دینی ہے ، سردار شاہ
،سردار شاہ

پرائیویٹ اسکولز ایڈوانس فیس وصول نہ کریں، سردار شاہ

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 25 اے کے تحت اپنے بچوں کو فری تعلیم دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ، میں پہلے بھی وزیر تعلیم رہ چکا ہوں ، مجھے چیلنجز کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معاشرے میں نچلی سطح کے بچوں میں تعلیم کی پیاس کا بھی اندازہ ہے ، ان سب کے درمیان ہمیں اپنا راستہ بنانا ہے ، فائیو اسٹار ہوٹل میں بیٹھ کر ہم لنچ کر کے دیہاتوں کے بچوں کی حالت زار کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ 15 فیصد لڑکیاں دیہاتوں میں اسکول نہیں جاتیں ، ہمارے بچے پرائیویٹ شاندار اسکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہم دیہاتوں کے بچوں سے پروگرام کرتے ہیں ، ہمیں صرف رجسٹرڈ اسکولوں کا اندازہ ہے ، میں 60 لاکھ بچوں کے اسکول سے باہر رہنے سے ایگری نہیں کرتا۔

سردار شاہ نے کہا کہ ہم ڈونرز کو تصویریں دکھاتے ہیں اور پیسے لیتے ہیں ، لیکن ہمیں خود کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں ہیں ، ہم کیا کررہے ہیں ، ہمیں مکمل کمٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے اتنے ڈالرز دیے لیکن بچے اب تک اسکول کے باہر ہیں ، اسکول ٹوٹے ہوئے ہیں، ٹیچرز نہیں ہیں ، ہم نے خود اپنے استادوں کا معیار گرایا ہے ، 7 لاکھ بچوں کے لیے اسکولول کو فرنیچر پہلے مرحلے میں دیا جائے گا ، اگلے سال تک 15 لاکھ بچوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ دیگر صوبوں میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے ، لیکن رینکنگ میں ہمیں اگے رکھا جاتا ہے ، میں نہیں مانتا کہ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں ، میں اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں ، پرائیویٹ اسکول کے بچوں کو انگریزی کے علاوہ کچھ نہیں آتا ، سائنس کیمسٹری کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ بچوں کے دماغ میں سوال نہیں، جو سوال نہیں پوچھتا تو اسے کچھ نہیں آتا ، بچوں کے ہاتھوں میں بس موبائل فون دے دیتے ہیں ، 17 سال کی عمر کے طلباء سے ہم ویکسینیشن کا آغاز کررہے ہیں ، جب تک والدین کی جانب سے اجازت نامہ نہیں جاتا تب تک 12 سال کی عمر تک کے طلباء کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر