Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور کیوبا کے درمیان شراکت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان اور کیوبا کے درمیان شراکت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان اور کیوبا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ  پاکستان اور کیوبا کے درمیان شراکت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان سے صحافیوں سمیت غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کی کوششوں کو دنیابھر نے سراہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر کیوبا کے سفیر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پراظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ  کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغان عوام کیلئے خوراک اور ادویات کا سلسلہ شروع کرنا قابل ستائش ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے راولپنڈی و اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سے ملاقات کی تھی، اس دوران انہوں نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تحفظات دور کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحد حکومت ہے جس نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے قدم اٹھایا، اس وقت میڈیا کو ڈیل کرنے والے تمام قوانین ڈیجیٹل میڈیا کے انقلاب سے پہلے تیار ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ سات ریگولیٹری باڈیز میڈیا اداروں کو چلا رہی ہیں جن میں پیمرا، پریس کونسل آف پاکستان، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی، سینٹرل بورڈ آف فلمز سینسرز، پریس رجسٹرار آفس، آڈٹ بیورو آف سرکولیشن اور امپلی منٹیشن ٹربیونل برائے نیوز پیپرز ایمپلائیز شامل ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز بہت بڑا چیلنج ہے، پیمرا کا قانون 2002ءمیں اس وقت بنا جب ڈیجیٹل میڈیا موجود نہیں تھا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا تقریباً 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، ہم نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، اس کے باوجود ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل میں فیک نیوز اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے علاوہ ہم کسی بھی ترمیم کے لئے تیار ہیں، میڈیا ورکرز سے فورس لیبر کی طرح کام کروایا جا رہا ہے، انہیں کنٹریکٹ تک نہیں دیا جاتا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈی ایس این جی کے ڈرائیورز اور این ایل ایز کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لئے کوئی راستہ موجود نہیں ہے، ہم نے میڈیا اداروں کو 75 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے ورکرز کو تنخواہیں نہیں ادا کر رہے، حکومت کو میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے ہم نے پانچ ممالک کے قوانین کو اسٹڈی کیا، وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم میں صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں  آر آئی یو جے کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کو میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر