Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کبھی بھی  آزادی صحافت پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

Now Reading:

وزیراعظم کبھی بھی  آزادی صحافت پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی بھی آزادی صحافت یا  آزادی رائے پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید  خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ پی ایم ڈی اے پر قائمہ کمیٹی تب جواب دے گی جب مسودہ سامنے رکھا جائے گا ، ہماری قائمہ کمیٹی کے سامنے پی ایم ڈی اے کا بل ابھی تک نہیں آیا ۔

 سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ  قائمہ کمیٹی ایک لیجسلیٹو فورم ہے وہ لیجسلیشن پر رائے دے سکتی ہےاور  ابھی تک صرف کانسپٹ پیپر دکھایا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی اگلی نشست پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جا رہا ہے ، ہم نے انفارمیشن منسٹری کو اپنے ردعمل اور سفارشات سے آگاہ کیا ہے ۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ  پی ایم ڈی اے پر کئی ٹیکنیکل سوالات اٹھائے ہیں،کیا بہت سے اچھے مقاصد جو پی ایم ڈی اے میں شامل کیے گئے انکا حصول اس انضمام کے بغیر ممکن نہیں ؟

Advertisement

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ  فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ ہے  اسکے سدباب کے لیے کاوشیں کرنا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واسطے Libel Laws کو مضبوط اور Cases کے جلد از جلد نپٹانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

فیصل جاوید خان  کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، چاہتے ہیں کہ تمام صحافتی تنظیموں، میڈیا ورکرز کی رائے اور مشورے سامنے لائے جائیں ۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ  آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا کی ترقی کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اورپی ایم ڈی اے کی اچھی چیزوں کو سہرانا چاہیے اور اصلاح کے لیے لچک دکھانی ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی مسوادے کو جلد از جلد سامنے لانے کی استدعا کی ہے تاکہ اپنا باضابطہ ردعمل دے سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر