Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی

Now Reading:

کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی
گیس

کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ انہیں آئندہ دنوں میں گیس کی ‏لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کی وجہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا پلان جاری ‏کر دیاہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق چار روز کے لئے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ‏بند کردی جائے گی جبکہ  کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی، کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے 4 روز تک 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی صرف 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم کی جائے گی، ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے ‏گی۔

واضح رہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات ‏بھی ہیں۔

Advertisement

کراچی میں بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

اس حوالے سے پریشان حال شہریوں کا کہناہےکہ صبح ہو یا شام گیس کا پریشر کم ہونے سے کھانا پکانا مشکل ہوگیاہے۔

شہر کے مختلف علاقوں کی تقریباً یہی صورتحال ہے۔ گیس آتی نہیں، اور اگر آبھی جائے تو پریشر نہیں ہوتا۔

اس صورتحال میں اکثر خواتین کو دن اور رات کے کھانے کیلئے صبح ہی تیاری کرنا ہوتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ شارٹ فال کے باعث نا صرف گھریلو بلکہ سی این جی اور صنعتی صارفین بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر