Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

Now Reading:

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 174 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 47 ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 174پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار716پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 228 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 132 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.94 سے بڑھ کر 169.12 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں16 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1803 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر