Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ

Now Reading:

عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ

عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کےلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو بڑے اعزاز کے ساتھ علاج کےلئے امریکا روانہ کردیا گیاہے ، کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے اور ایئرپورٹ منیجر عمران خان نے ڈی جی سی اے اے کی طرف سے عمر شریف کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس نے 11 بج کے 58 منٹ پر اڑان بھری۔

جواد عمر نے تصدیق کی ہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ جارہی ہیں۔

انہوں نے والد کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ میں اہل خانہ کے ساتھ آج رات کو امریکا روانہ ہوں گا، میری والدہ ایئرایمبولینس میں والد کےہمراہ ہیں، واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ڈاکٹرطارق شہاب والد کاعلاج کرینگے۔

Advertisement

جواد عمر نے مزید کہاکہ وفاق اور سندھ حکومت کا مشکور ہوں۔

اس موقع پر جواد عمر نے بول نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بول نیوز عمر شریف کی آواز بنا رہا۔

 اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہا ب نے بھی ٹوئٹ کی۔

Advertisement

واضح رہےکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڑان بھرنے سے قبل ایئر ایمبولینس میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔

 ایف آئی اے کی جانب سے ضروری سفری کارروائی مکمل کی گئی جبکہ سی اے اے کی جانب سے ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے انتظامات دیکھے اور امیگریشن عمل مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق آج کامیڈی آف کنگ عمر شریف کی طبیعت میں بہتری دیکھنے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد انہیں امریکہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ عمر شریف کی صحت اسی طرح برقرار رہی تو آج دوپہر انہیں ائیر ایمبولینس میں امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی صحت 2 روز پہلے کی طرح معمول پر آگئی ہے، ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیر کی سہہ پہر کے بعد رات کو بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کا معائنہ کیاتھا۔

Advertisement

فیملی ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹرز نے عمر شریف سے گفتگو بھی کی، عمر شریف نے اپنی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز کو خود جوابات دئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو ایمبولینس میں کل صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا جبکہ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز عمر شریف کے معائنہ کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شریف کو آغا خان ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لایا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر