Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کا دن دلہے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

Now Reading:

شادی کا دن دلہے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

شادی کا دن ہر کسی کی زندگی میں بہت خاص ہوتا ہے کیونکہ یہ وہ دن ہوتا ہے جب آپ کی ایک نئی زندگی کا آغاز ہورہا ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو شادی کا ایک ایسا واقعہ بتائیں گے جو کہ دلہے کیلئے ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ہے۔

رومانیہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا جو دن زندگی کا بہترین دن ہونے والا تھا وہی ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔

دوستوں کی شرارت کے باعث دلہا اپنی ہی شادی میں زخمی ہوگیا اور ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

Advertisement

دوستوں نے شرارت کرتے ہوئے دلہے کو ہوا میں اچھالا، لیکن واپس زمین پر آتے دلہے کو دوست سنبھال نہ سکے اور وہ زمین پر جاگرا اور دوبارہ نہیں اٹھ پایا۔

زخمی دلہے کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں تشخیص کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی کمر کی ہڈی مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

افغانستان میں صورت حال کشیدہ ہوئی تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا، وزیر خارجہ

Now Reading:

افغانستان میں صورت حال کشیدہ ہوئی تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا، وزیر خارجہ
روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اس بات چیت کا نتیجہ بھی اچھا ہی نکلے گا۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو نازک موڑ پر افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے لیے عالمی برادری کو افغانستان سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

نیو یارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این پریس نمائندگان کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانوں نے 4 دہائیوں میں جنگ کا سامنا کیا۔اب افغانستان میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پر امن افغانستان خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ ہماری معیشت مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ افغانستان میں صورت حال کشیدہ ہوئی تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کی حامل جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان رہنماؤں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو افغانوں کے لیے کھولنا بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تبدیلی کے دوران بہت سے مثبت پہلو بھی سامنے آئے۔ پاکستان نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں اور سفارتی عملے کے انخلا میں معاونت کی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں سربراہی اجلاس آج سے شروع ہو گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک میں موجود ہیں۔

وزیر خارجہ نیویارک میں قیام کے دوران، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے اور دورے کے دوران افغانستان سمیت اہم امور اٹھائے جائیں گے۔