Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے ، حسن مرتضیٰ

Now Reading:

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے ، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھی تو 16 اکتوبر کو تمام اضلاع کے پریس کلبز کے باہر مظاہرے کرینگے ، لاہور میں ڈسٹرکٹ تنظیم مظاہرہ کریگی ، ہم شرکت کرینگے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے ، رحیم یار خان میں ایک دن میں 9افراد کا قتل پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز اور طلبہ سڑکوں پر ہیں، ان کی ڈیمانڈ ہے کہ ان کے پاس علاج اور روٹی کے پیسے ہوں۔ سر توڑ مہنگائی ہے، لوگ روزی کمانے کے لیے تنگ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اعلان کرتی ہے کہ ایل ٹی سی شہر میں ہزاروں بسیں لائے گی اور لاہور میں صرف چار سو کل بسیں لائی گئیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا تھا کہ ایل پی جی کا 80 روپے سے دو سو روپے کلو ریٹ ہو گیا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر خزانہ نے گھی کا نوٹس لیا تو وہ پندرہ روپے مہنگا ہو گیا، پینسٹھ سو روپے کی ڈی او پی کی بوری ہو گئی اور سوئی گیس اور بجلی چار روپے والا یونٹ اٹھارہ روپے ہو گیا ہے۔ حکومت کر کون رہا ہے سمجھ نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کو چور کہتے رہے، اب یونٹ اٹھائیس روپے کا ہو گیا ہے اب کون چور ہے؟

حسن مرتضیٰ نے کہا تھا کہ اسکول مافیا لوٹ رہا ہے پر کوئی آدمی پرائیویٹ مافیا پر ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے پر پھر بھی آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، اگرحکومت کی اجازت ہو تو زرا گھبرا لیں؟

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر