آج کی تاریخ میں ٹیکنالوجی اس قدر ایڈوانس ہوگئی ہے جس کی مدد سے کچھ بھی کرنا بہت آسان سمجھا جانے لگا ہے۔
اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب موبائل کمپنیاں اپنے موبائلز مختلف رنگوں میں بھی متعارف کراتے ہیں جو کہ لوگوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فون کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟
اگر نہیں تو یہ خیران کن معلومات آج ہم آپ کو فراہم کرینگے اور بتائیں گے کہ فون کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟
گلابی رنگ:
اس حوالے سے رنگوں کے ماہر میتھیو ریچر کا کہنا کہ بے بی پنک رنگ کا موبائل عام طور پر خواتین خریدتی ہیں اورخاص طور پر ایسی خواتین ، جو نسوانیت کے ہر پیمانے پر پوری اترتی ہیں۔
سنہرا رنگ:
بعض لوگ سنہرے رنگ کا فون رکھتے ہیں اور ایسے لوگ اپنی ذات سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔
سنہرا رنگ چونکہ دولت، کامیابی اور اعلیٰ سٹیٹس کا رنگ ہوتا ہے لہٰذا ایسے لوگ مسابقت پسند ہوتے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔
سیاہ رنگ:
اکثر لوگ سیاہ رنگ کا فون رکھتے ہیں۔ جو لوگ اپنی ذات کے حصار میں رہنے والے ہوتے ہیں۔
لال رنگ:
جو لوگ سرخ رنگ کا فون رکھتے ہیں وہ پراعتماد ظاہر پرست ہوتے ہیں اورہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا پسند کرتے ہیں۔
نیلا رنگ:
نیلا رنگ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ایسے لوگ پسند کرتے ہیں جو لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے۔
سفید رنگ:
سفید رنگ کا فون اپنی ہر بات کا کھل کر اظہار کرنے والے ، نفاست اور صفائی پسند لوگوں کی پسند ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News