Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف غریب کو نہیں بلکہ پورے ملک کو پسماندہ کر دیا ہے ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

صرف غریب کو نہیں بلکہ پورے ملک کو پسماندہ کر دیا ہے ، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف غریب کو نہیں بلکہ پورے ملک کو پسماندہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ غریب کو نہیں پورے ملک کو پسماندہ کر دیا ہے، عمران صاحب ڈراموں سے نہ ملک چل سکتا ہے اور نہ ہی غریب کو مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک خوردنی تیل اور گھی پر 100 فیصد  ٹیکس بڑھا کر احساس کی بات کرتے ہیں ، بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے ایک ہسنتے بستے ملک کو اجاڑ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ، رکشہ ڈرائیور،  دیہاڑی دار مزدور ، طالب علم ، ڈاکٹرز اور وکیل سمیت ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ آپ سے جلد نجات ملے ، ڈالر 40 فیصد مہنگا اور پیٹرول 45 فیصد سے زائد مہنگا کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 38 ماہ میں ڈالر 124 سے 173.50 روپے کی سطح پر چلا گیا، پٹرول95 سے 138 پر پہنچ گیا، یہ ہے آپ کا احساس؟

Advertisement

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار آئین پاکستان میں درج ہے ، فواد چوہدری اپنے جیسے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع نہیں بلکہ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چوروں کو عمران صاحب کا این آر او ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان کو بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس اور بی آر ٹی پشاور سے تحفظ ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع دراصل مالم جبّہ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی سے عمران صاحب کا اپنے لیے این آر او لینا ہے ، آئین کو توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے ، چور عمران خان اپنے چور اے ٹی ایمز اور مافیاز کو این آر او دینے کے لیے چیئرمین نیب کو توسیع دے رہے ہیں ، چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے، بغیر مشاورت چیئرمین نیب کی تعیناتی غیر آئینی و غیر قانونی ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ چور عمران خان اور کرائے کے جھوٹے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں ، عمران صاحب اس فیصلے سے آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چور دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر