Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کے دارالحکومت ماسکو میں تیز بارش

Now Reading:

روس کے دارالحکومت ماسکو میں تیز بارش

روس کے دارالحکومت ماسکو میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے غیر معمولی گرم موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش اور ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔

سیلاب اور حد نگاہ متاثر ہونے سے میٹرو سروس بھی معطل کرنی پڑی جبکہ طوفانی بارش کے باعث فلک بوس عمارت بھی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے طاقتور ہواؤں  سے صدارتی دفتر کریملن کی  چھت پر لگے تختے زمین  پر آگرے ۔

ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق شہر میں تیز ہوا کے جھونکے 20 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جائیں گے۔

Advertisement

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ماسکو میں تیز ہواؤں کے بارے میں خبردار کیا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ متحاط رہیں اور درختوں کے قریب کاریں نہ کھڑی کریں۔

کریملن کی دیوار پرلگائی گئی حفاظتی باڑ کے جزوی طور پر گرنے کے بعد ریڈ اسکوائرکو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس حفاظتی باڑ کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ماسکو کا درجہ حرارت 34 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر