Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 21 فروری تک کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے 30 لیگ میچز کے لیے امپائر زاور میچ ریفریز کی تقرریوں کی تصدیق کردی۔

23 سے 27 فروری کے پلے آف کے لیے میچ آفیشلز کی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

علیم ڈار، مائیکل گف، رچرڈ النگورتھ، احسن رضا، آصف یعقوب ،   فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین، راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

مزید پڑھیئے: پی ایس ایل 7 کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت کا فیصلہ ہوگیا

سری لنکا کے  رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ان کے ساتھ دیگر  میچ ریفریز میں علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ملک لیگ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Advertisement

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

فائنل سمیت پلے آف میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن  کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان  سلطانز کے مابین  میچ سے ہوگا۔

ایونٹ کافائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر